• news

لندن: شہبازشریف ، اسحاق ڈار کو لینے آیاہوں: فیصل واوڈا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو لینے اور شہبازشریف کو ساتھ فلائٹ پر لے جانے آیا ہوں۔ عید پر گلے بھی ملوں گا اور گلے میں ہاتھ ڈال کر لے بھی جائوں گا۔ میرے پاس جو بھی اثاثے ہیں ڈکلیئرڈ ہیں۔ اگر میں نے جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا ہے تو لندن کی عدالت ہوگی اور میں ہوں گا۔ شبنم گل معاملے پر زرتاج گل نے اثرورسوخ استعمال کیا تو اسے واپس لیں گے۔ این آر او پھانسی کا نام ہے تو بالکل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن