• news

18 برس بعد برٹش ایئرویز کی پرواز آج اسلام آباد میں لینڈ کرے گی

راولپنڈی/اسلام آباد (اپنے سٹاف رپو رٹر سے /نیوزرپو رٹر ) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر 18 سال کے طویل تعطل کے بعد برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز نمبرBA - 261 صبح 9 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی برٹش ایئر ویز کی پرواز بوئنگ787 میں 240 مسافر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتریں گے ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر غلام سرور خان ، وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود ، زلفی بخاری ، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو بریم برٹش ایئر ویز کے عملے اور مسافروں کا نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر خیر مقدم کریں گے اور انہیں گلدتے دیں گے برٹش ایئر ویز کی پرواز نمبرBA - 260 بعد ازاںدن گیارہ بجکردس منٹ پر اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کیلئے روانہ ہو جائے گی برٹش ائرویز ہفتے میں لندن اور اسلام آباد کے درمیان تین پروازیں چلائے گی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان برٹش ایئر ویز کا منقطع سلسلہ قائم ہوجائے گا اسلام آباد ائرپورٹ پر اتوار کو سول ایوی ایشن کے حکام نے برٹش ایئر ویز کی آمد کے موقع پر استقبال کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔برٹش ایئر ویز کی انتظامیہ کی درخواست پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا فنل ایریا دس کلو میٹر سے بڑھا کر20 کلومیٹر کردیا گیا ہے۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ برٹش ایئرویز کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ لندن اسلام آباد روٹ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے براہ راست کنکشن اور آسانی پیدا کرے گا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برٹش ایئرویز کی بحالی پاکستان کی امن کی کاوشوں کیلئے خراج تحسین ہے۔ایک بیان میں پاکستان کیلئے برٹش ایئرویز کی پروازیں بحال ہونے پر برطانوی ہائی کمشنر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی دوبارہ بحالی سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن