فیروزوالہ: نوجوان کے قتل کا معمہ حل ، بیوی اورآشنا قاتل نکلے
فیروزوالہ ( نامہ نگار )لاہور روڈ کی آبادی تھانہ ہائوسنگ کالونی کے قریب پراسرار طور پر قتل ہونے والے نوجوان علی رضا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، قاتلہ اس کی بیوی اور کا آ شنانکلے پولیس نے اس ضمن میں مقتول کی بیوی غلام فاطمہ اور اس کے آ شناوقار احمد کو حراست میں لے لیا،مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ غلام فاطمہ نے اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر علی رضا کے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقتول کی بیوی نے شور مچایا کہ اس کے شوہر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے ، پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کو حراست میں لے کر معمہ حل کرلیا۔