مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شیخوپورہ میں اشتہاریوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی
فیروزوالہ ( نامہ نگار )پولیس کی طرف سے مؤثر کارروائی نہ کیے جانے کی بنا پر ضلع شیخوپورہ میں خطرناک اشتہاری ملزمان کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں شامل قتل ڈکیتی اور راہزنی کے پرانے اشتہاری ملزمان مخالف پارٹیوں کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دے کر مقدمات کی پیروی سے دستبردار ہونے کا کہہ رہے ہیں محکمہ پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ماہ کے آغاز پر اشتہاری ملزمان کی تعداد 5126 تھی جبکہ ایک ماہ کے دوران 231 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا مگر اس دوران ہی 96 نئے اشتہاری ملزمان بن گئے اس طرح اشتہاری ملزمان کی تعداد 4991 ہوگئی ہے جو اس ضلع کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے جن میں ڈکیتی کے دوران بے گناہ مردوں اور خواتین کو قتل کرنے والے ملزمان کی تعداد 19 ہے جبکہ ان میں 60 ڈکیت اشتہاری 127 راہزنی کی وارداتوں کے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔