ہاشم آملہ انجری مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ انجری مسائل کے باعث آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے، وہ انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران جوفرا آرچر کا زور دار بائونسر لگنے سے انجری کا شکار ہوئے تھے۔جنوبی افریقن ٹیم مینجر ڈاکٹر محمد موسی جی کے مطابق آملہ سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے انہیں احتیاطی تدابیر کے طور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔