• news

باکسنگ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ‘اینڈی روئز نے اینتھونی جوشوا کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )میکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی روئز جونیئر نے یونیفائڈ چیمپئن اینتھونی جوشوا کو ناک آوٹ کر کے ان سے تین ٹائٹل چھین لیے ہیں۔برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا جو آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی اے تینوں ٹائٹل کے فاتح تھے، اینڈی روئز سے ساتویں راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگئے۔روئز کی جیت نے باکسنگ کی دنیا کو اس لیے ہلا دیا ہے کہ کسی کو بھی یہ امید نہیں تھی کہ وہ اب تک شکست نہ کھانے والے جوشوا کو ہرا دیں گے۔جوشوا کا اس میچ سے پہلے ریکاڈ 22 میچوں میں 21 ناک آوٹ فتوحات کا تھا۔ان کا نام اب مائئک ٹائسن اور لیناکس لوئیس جیسے باکسرز کی صفوں میں آئے گا جنھیں اپنے کیریئر کے عروج پر اپ سیٹ یا ناقابلِ یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور ان نتائج نے اس وقت باکسنگ کی دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔29 برس کے روئیز کا جوشوا کے ساتھ سامنا پہلے سے طے ہی نہیں۔ جوشوا کا میچ جیرل مِلر سے تھا، لیکن مِلر کے ٹیسٹ کرنے سے پتا چلا کہ وہ طاقت بڑھانے کے لیے غیر قانونی ادویات یا سٹیرائیڈ کا استعمال کررہے ہیں۔ جس کے بعد دوہفتے کے اندر منتظمین کو نئے باکسر کی تلاش کرنا پڑی۔ناقدین نے لوئیز کے بارے میں کہا تھا کہ وہ جوشوا کے درجے کے باکسر نہیں اور جوشوا کو اپنے مداحوں سے لوئیز سے لڑنے پر ناراضگی اور غصے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم لوئیز نے ماہرین، ناقدین اور مداحوں سب کو غلط ثابت کیا اور ہیوی ویٹ چیمپئن بننے والے پہلے میکسیکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔جوشوا نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایک اچھے باکسر سے ہارا ہوں۔ وہ، فی الحال چیمپئن ہے۔ میں واپس آوں گا۔ عمومًا اپ سیٹ میچوں میں بڑے درجے کے کھلاڑی کے لیے ایک غلط پنچ ہی ناک آؤٹ پنچ ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوبارہ مقابلہ کروں گا اور بیلٹ واپس لوں گا۔ لیکن یہاں اینڈی روئئز جونیئرنے ایک ورلڈ چیمپئن کو ہر ایک راؤنڈ میں آہستہ آہستہ اپنے مکوں سے توڑا اور تھکایا۔ جوشوا نے روئیز کو بائیں پنچ سے تیسرے راؤنڈ میں گرا دیا تاہم اٹھتے ساتھ ہی روئیز نے جوشوا کے سر پر سیدھے ہاتھ سے پنچ کیا جس کے نتیجے میں جوشوا گر گئے۔ جوشوا متعدد بار گرے اور تھکے ہوئے نظر آئے۔یاد رہے کہ جوشوا کی کیریئرکی سب سے بڑی فائٹ کہلانے والے مقابلے میں انھوں نے یوکرین کے ولادیمیر کلٹشکو کو گیارویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن