• news

فاسٹ بائولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس شوہر کیلئے دعائیں کر تی رہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس اپنے شوہر کے لیے مسلسل دعائیں کرتی رہیں۔وہ اور ان کی ننھی بیٹی ’’ہاسپٹیلٹی‘‘ باکس میں موجو د تھے۔ وہ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کے دوران مسلسل دعا کر رہی تھیں، بالخصوص محمد عامر کی بائولنگ کے دوران ان کی نگاہیں میدان کے وسط میں مرکوز تھیں جہاں ان کے شوہر دوڑ رہے تھے۔ قریب بیٹھے افراد کا کہنا تھا کہ نرجس عامر کے چہرے پر خاصا اطمینان تھا۔

ای پیپر-دی نیشن