ٹیکسٹائل سیکٹر کی 10 ارب ڈالر لوکل سیلز کو ٹیکس میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی 10 ارب ڈالر کی لوکل سیلز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ٹیکسٹائل ملز نے زیروریٹنگ سہولت کی آڑ میں کھربوں روپے کا مال اندرون ملک بیچنا شروع کر دیا ہے گیس بجلی پر ایکسپورٹس بڑھانے کی سبسڈی بھی اندرون ملک مال کی پیداوار میں استعمال کی گئی۔