• news

سابقہ ایم پی اے‘ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر انتقال کرگئے

ملتان‘ بہاولپور (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم مختصر علالت کے بعد بہاولپور میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر وسیم اختر انتہائی مرنجان مرنج شخصیت کے حامل انسان دوست شخص تھے۔ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے وہ سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب بھی رہے‘ جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن تھے اور پارلیمانی سیکرٹری کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے سوگواروں میں اہلیہ‘ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ آج منگل کو صبح آٹھ بجے مرکزی عیدگاہ میں ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق‘ لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن