• news

مسلم لیگ ن معیشت کو بستر مرگ پر چھوڑ کر گئی، بحالی کا عمل تکلیف دہ ہے: اسد عمر

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن معیشت کو بستر مرگ بستر پر چھوڑ کر گئی تھی اور اس کی بحالی کے لیے اتنے ہی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے جس طرح زخم بھرنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان کے پاس 8 ماہ کے ذخائر تھے لیکن جب پی ٹی آئی کو ملی تو صرف 20 دن کے ذخائر ملے۔ ن لیگ نے 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا اور کیا ایسا کرنے میں موجودہ اپوزیشن کو ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوئی؟پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بغیر ذخائر کو4 ماہ پر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کاروباری طبقہ اشیا درآمد کرتا ہے سابقہ حکومت نے ان کی زندگی مشکل بنا دی تھی۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں سابقہ حکومت کو وہ نقصان یاد دلانے پڑتے ہیں جو انہوں نے معیشت کو پہنچائے۔

ای پیپر-دی نیشن