• news

کرپشن کرنیوالے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، احتساب بلا خوف جاری رہیگا: چیئرمین نیب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کرنے والے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے وطن عزیز میں کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھا جائے گا۔ بڑے ناموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوا۔ چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیب کے ادارے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں خوف کا تاثر غلط ہے۔ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف کارروائی ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کو کوئی شکایت نہیں ہو گی۔احتساب بیورو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہے، تاجر طبقہ خوف کے بغیر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ کرپشن میں بتدریاج اضافہ ہوا ہے‘ اب ہماری توجہ میگا کرپشن پر ہے۔ اس کا اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن