• news

چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پر سکیورٹی پلان جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)لاہور پولیس نے چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 6ایس پیز ، 34ڈی ایس پیز،84انسپکٹرزاور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار چاند رات اور عید الفطر پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی4533 مساجد کو تین کیٹیگریز اے ،بی اور سی میں تقسیم کیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن