سٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے :راجہ عدیل
لاہور( سٹاف رپورٹر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے پاکستان سٹیل کی بحالی کیلئے اجلاس میں روس کی 3 کمپنیوں سمیت پانچ کمپنیوں کی شرکت اور وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے عمل کو شفاف بنانے اور ادارہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلانے کے اعلان کو درست سمت قدم قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔