• news

ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہو نیوالے دوکاندارکی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)غازی آباد پولیس نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہو نے والے دوکاندار ارشاد کی نعش گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔بتایا گیاہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ارشاد دوکان پر بیٹھا تھا کہ ڈاکوں نے نقدی چھیننے کی کوشش کی جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مقامی افراد نے ارشاد کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے ڈاکوں کی جانب سے ارشاد کو پسٹل کے بٹ مارنے پر ہارٹ اٹیک ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن