• news

ماضی میں شو بازیاں اور جعلی کام ہوئے‘ خرابیاں درست کر رہے ہیں: عثمان بزدار

لاہور( نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں اور جعلی کام کئے گئے اورصوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح سے نظر انداز کیاگیا۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے کے عوام آج بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے اوربرسوں کی خرابیاںدورکرنے میں وقت لگے گا۔ ہم کوئی اورایجنڈا لے کر نہیں آئے، صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیںذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی ہے اور نہ کریںگے ،صرف اورصرف ملکی مفادات کوعزیز سمجھتے ہیں ۔ سردار عثمان بزدارکی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوںکی سزائوں میں2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان پر عملدرآمدکرتے ہوئے جیلوں سے 51قیدیوں کو رہاکردیاگیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آر.پی سی کے تحت کچھ عرصہ قبل قیدیوںکی سزائوں میں 60روز کی معافی کا اعلان کیا تھا-وزیراعلیٰ کی جانب سے 2ماہ کی معافی سے مجموعی طور پر 4516 قیدیوں کی سزائوں میں کمی ہوئی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی- ون ویلنگ کی شکایت سامنے آنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ ون ویلنگ کرنیوالوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔ عثمان بزدار نے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہا ہے کہ عید الفطر کا حقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور عام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہو گا۔ عثمان بزدار لاہور میں عید الفطر منائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن