• news

حکومت کو نہ گرایا تو سب کچھ ختم کر دیگی: زرداری

نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو نہ گرایا تو یہ سب کچھ ختم کر دیں گے دھت پور میں عوام سے مختصر خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پی پی کا منشور ہی عوام کی خدمت سے موجودہ حکومت نام نہاد ہے مہنگائی پانچ سو فیصد بڑھ گئی۔ موجودہ حکومت ایسا کچھ کرے گی کہ اس کا سدھار نہیں ہوگا وزیراعظم کو پاکستانی عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے ایسے وزیراعظم کی موجودگی میں پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا بیروزگاری ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے لاکھوں، لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے عوام کی مدد سے اس زبردستی کے مسلط وزیراعظم کو ہٹانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن