• news

چاند کا اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے کیا‘ صوبائی وزیر خیبر پی کے: بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی‘ فواد چودھری

لاہور، پشاور‘کراچی (اے پی پی + صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جائے گی اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے باقاعدہ چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پی کے میں ایک روز قبل یعنی منگل کو عید منائی جا چکی ہے شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد کی جانب سے چاند نظر آنے کی کئی شہادتوں کے دعویٰ کے بعد خیبر پی کے حکومت نے بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے صوبے میں باقاعدہ عید منانے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب خیبر پی کے حکومت کے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ احساس ہوا کہ ایک روزہ کھا چکے ہیں جو روز نہیں رکھا وہ عید کے بعد رکھیں گے اس طرح سے پختونخواہ میں ایک روز پہلے سرکاری طورپر عید کے اعلان پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی آمنے سامنے آ گئے جبکہ صوبائی حکومت نے نے اب ایک روزے کا کفارہ ادا کرنے کا اعلان کر دیا نجی چینل سے فون پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے حکومت کا آج عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دیگئی ہے دنیا میں ایسے تاثر گیا کہ جیسے جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں فواد چودھری نے کہا کہ جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا پرنٹنگ پریس اور ریلوے کا سفر پرسوں تک حرام قرار دیا گیا جبکہ لارڈ اسپیکر کو حلال کرتے کرتے کئی سال لگ گئے چاند کا مسئلہ بھی حل ہو ہی جائے گا۔ دوسری جانب جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو تنقید کا نشانہ بنایا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مفتی فواد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں فواد چودھری حکومت اور وعلماء کو ٹارٹگ نہ کریںوزیر اطلاعات نے بتایا کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا جس پر وزیراعظم نے جواب آیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والا روزہ ٹھیک تھا ایک روزے کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ مفتی شہاب الدین کے کہنے پر عید کا اعلان کیا مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کی ایک عید کی کوششوں پر اعتراض کیا مفتی منیب کہتے ہیں کہ چاند دیکھنے میں سائنس کا کیا کام ہے مفتی منیب کے پی آر ٹی کے متعلق بیان سے ان کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے وہ دلائل چھوڑ کر کہتے ہیں صوبائی حکومت نہیں چل سکتی یہ کیا بات ہوئی شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں بھی اختلافات ہیں ہر چیز میں ریٹائرمنٹ ہوتی ہے لہذا مفتی منیب کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب،عراق، انڈونیشیائ، جاپان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، کویت، بحرین ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں منگل کوعیدالفطر مذہبی عقیدت اوراحترام سے منائی گئی۔ سعودی عرب میںعیدکے پرمسرت موقع پرسعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدمحمدبن سلمان نے دنیابھرکے اسلامی ملکوں کے رہنمائوں کو عیدکی مبارکباددی ہے۔عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام‘ مکہ المکرمہ اور مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں ہوئے۔ پڑوسی ملک افغانستان میں بھی عید الفطر منائی گئی جب کہ بھارت کے چند علاقوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد بھارت میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے چند علاقوں میں عید منائی گئی، سرکاری سطح پر بھارت میں عید کے چاند کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بدھ کو عید منائے گی جب کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں ایک ہی عید کی امید پھر دم توڑ گئی صوبہ خیبر منگل کو سرکاری سطح پر عید الفطر منائی گئی۔ پشاور سمیت خیبر پی کے بھر میں مسجد قاسم علی خان کے اعلان پر منگل کو عید منائی ۔ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گذشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے خیبر پی کے میں عید منانے کا فیصلہ کیا۔ روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ایک روزہ کھا چکے، جو روزہ نہیں رکھا وہ عید کے بعد رکھیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوشش کی ہے صوبے میں ایک عید منائی جائے۔ پہلے فاٹا اور قبائلی علاقے اپنی اپنی عید مناتے تھے۔ افغانستان میں چاند نظر آ جاتا ہے، ہمیں نظر نہیں آتا۔ فاٹا میں چاند نظر آ جاتا ہے، ہمیں نظر نہیں آتا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں چاند کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا، کسی نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی۔ ایک دن سعودی عرب عید ہے تو دوسرے دن پاکستان میں ہو، اس طرح کا میکنزم ہونا چاہئے۔ آج سے 40,30 سال پیچھے چلیں جائیں تو کونسے کیمرے تھے۔ ہمیں چاند کے معاملے پر ایک بات پر متفق ہونا ہو گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ ریاست کی قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں عید کا اعلان کر کے صوبائی حکومت کیا ریاست میں اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہے؟ ایبٹ آباد کی جامع مسجد صدیق شریفی کے خطیب علامہ سعید اللہ ہزاروی نے کہا ہزارہ ڈویژن میں آج عید ہو گی۔ کراچی سمیت ملک بھر میں منگل کوداؤدی بوہرہ برادری نے عید الفطر منائی۔کراچی کے علاقے صدرکی طاہری مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز عید کی بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ نمازیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ بوہری برادری نے پورے پاکستان کوعید کی مبارکباد پیش کی۔ نماز عید کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ خیبر پختونخواہ میں منگل کو عید منائے جانے کے معاملے پرصوبائی حکومت میں بھی پھوٹ پڑ گئی جبکہ کے پی کے کی عوام ابھی پریشانی میں مبتلا ہو گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں منگل کو 29 رمضان المبارک ہے۔ خیبر کرم باجوڑ مہمند اور وزیرستان کے زیادہ تر حصوں میں منگل کو عید منائی گئی مردان، چارسدہ، بنوں، کرک، ہنگو، درہ آدم خیل میں بھی منگل کو عید منائی گئی جبکہ مانسہرہ ہری پور ایبٹ آباد طورغر بٹگرام اور کوہستان میں آج بھی دن کو عید منائی جائے گی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیت الرحمن نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی پر تنقید کرتے کہا جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کا صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔ مسجد قاسم علی خان کو پورا صوبہ خیبر پی کے نہ سمجھا جائے خیبر پی کے بیشتر علاقوں میں بھی انشاء اللہ بدھ کو عید ہوگی۔ محمود خان اور شوکت یوسف زئی سن لیں 18 ویں ترمیم ہو یا کوئی بھی ترمیم وہ دین کے تابع ہوتی ہے۔ دین ان ترامیم کے تابع نہیں ہوتا ہم تمام مسالک کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام کا رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے دو عیدوں کا مسئلہ قیام پاکستان سے پہلے کا چل رہا ہے۔ کچھ عناصر علماء کرام اور حکومت میں خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں ہم حکومت سے محاذآرائی نہیں چاہتے ، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی گائوں میں بھی بدھ کو عید ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن