چاند کا اعلان ہوتے ہی لاکھوں افراد نے اعتکاف ختم کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) عید کے چاند کا اعلان ہوتے ہی لاکھوں افراد جو ملک بھر میں اعتکاف بیٹھے تھے اعتکاف ختم کر دیا ہے لاہور میں تقریباً 20 ہزار سے زیادہ مساجد اور دیگر جگہوں پر لوگ اعتکاف میں بیٹھے تھے جہاں پر انہوں نے 9 روز تک اللہ کے حضور اہل اسلام کی سلامتی ملک کی ترقی اور ملک کی حفاظت سمیت متعدد دعائیں مانگیں اعتکاف بیٹھے والوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں چند روز گزارنے سے جتنا سکون ملا ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا ہے اللہ کی محبت خوشنودی اور اللہ سے رحمت کے طلب گاروں کو اللہ پاک کبھی مایوس نہیں کرتے ہیں۔