سیالکوٹ انٹریشنل ائرپورٹ کے نئے چیئرمین ندیم انور قریشی اور وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین کو مبارکباد
دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سیال کیلئے برائے سال 2019-2020ء چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے کمپنی کے سیکرٹری محمد جہانگیر خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم انور قریشی چیئرمین اور چودھری محمدافضل شاہین وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں یاد رہے کہ متذکرہ دونوں امیدواروں کے مقابلہ میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہذا ندیم انور قریشی اور محمد افضل شاہین بلامقابلہ چیئرمین وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں دونوں بلامقابلہ عہدیداروں کو ان کے دوستوں نے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔