ججز کیخلاف ریفرنس، 14 جون سے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے، سپریم کورٹ بار
لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ بارنے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر غیر معینہ مدت کیلئے دھر نہ دینے کا اعلان کر دیا ‘ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کے عہدیداران اور وکلاء شر کت کریں گے ‘اپوزیشن کے ارکان پار لیمنٹ کی بھی شر کت کا امکان ہے‘ پاکستان بار کونسل کا اسی معاملے پر اہم ہنگامی اجلاس بھی آج8 اور 9 جون ہوگا ۔ امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 جون کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس واپس نہیں لیا جاتا۔