• news

سٹیٹ بنک نے اکائونٹس تک پہنچ سے انکار کیا نہ کمرشل بنک معلومات کی رسائل روک سکیں گے:ایف بی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ بنک نے ادارے کو بنک اکائونٹس تک رسائی دینے سے انکار نہیں کیا۔ ابہام دور ہو گیا۔ سٹیٹ بنک اکائونٹس تک رسائی دینے پر آمادہ ہے۔ اب کمرشل بنکس ٹیکس اضافے کیلئے مانگی گئی معلومات نہیں روک سکیںگے۔ پانچ لاکھ سے زائد کے بنک اکائونٹس کیلئے انکم ٹیکس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک کی ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے سب کو ساتھ چلنا ہوگا۔ بنکس ود ہولڈنگ ٹیکس تفصیلات بھی جلد جمع کرائیں گے‘ کھاتے داروں کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ کسی اکائونٹ ہولڈر کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ادارے بشمول کمرشل بنک ایف بی آر سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ ایک بیان میں ایف بی آر نے وضاحت کی کہ تمام افراد اور کارروبار سے منسلک افراد جنہوں نے ابھی تک آمدنی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ ایسٹ ڈیکلریشن آرڈیننس کے تحت آمدنی کے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیںایسٹ ڈکلیریشن آرڈیننس ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن