پلوامہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل وجے نے ضلع کے علاقے ملنگ پورہ میں ائیرفورس ائیر بیس پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی جس سے جنوری2007 ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر429 ہوگئی ہے۔