اپوزیشن لیڈر بھگوڑے ہوچکے، تلاش کیلئے اشتہار دینا چاہئے:شجاعت‘ پرویز الٰہی
گجرات ( نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک کے بگڑتے حالات سب کے سامنے ہیں کسی بھی حکومت کو بدلائو کیلئے وقت چاہیئے احتجاج کی باتیں کرنیوالی ن لیگ کے ہی یہ مسائل دئیے ہوئے ہیں وہ اب کیا لیبر جلوس کی قیادت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نت ہائوس مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے حکومت صبر حوصلے، مشاورت کیساتھ حالات سے نبر آزما ہوہر دور حکومت میں مسائل رہے ہیں اصل امتحان ہی مشکلات سے نبٹنا ہوتا ہے تبھی دانش دور اندیشی سامنے آتی ہے اپوزیشن اراکین کا لیڈر اسمبلی سے بھگوڑا ہو چکا ہے اسکی تلاش کا اشتہار دینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے دکھ اور مسائل کیوجہ سے سڑکوں پر نکل سکتے ہیں جس کا فائدہ حکومتی مخالفین اٹھا سکتے ہیںپاک فوج کیطرح باقی اداروں کو بھی اپنا بجٹ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے کرنا چاہیے پنجاب کے بجٹ تجاوزیر پر غور کیاجارہا ہے کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو تکلیف کی بجائے ریلیف ملے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بن کر ماشا اللہ بڑا کام کیا ہے وزارت سنبھالتے ہی اندر پڑے چاند کو باہر نکال کر رکھدیا ہے اب وہ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے چاند باہر نکال دیا ہے اور ان الیکڈیڈ چاند کو مشیر بنا دیا ہے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد اب پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری مونس الٰہی ، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی ، چوہدری موسیٰ الٰہی دیگر بھی موجود تھے بعدازاں چوہدری برادران نے ظہور پیلس میں سیاسی ، سماجی ، سرکاری شخصیات سے عید ملی ۔