• news

قانون شہباز شریف کا منتظر‘ امید ہے بیٹے‘ داماد کو بھی لائیں گے: فردوس عاشق

اسلام آباد/ سیالکوٹ+ ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون شہباز شریف کی آمد کا منتظر ہے، امید ہے اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، مریم صفدر والد کو ملک و قوم پر ترجیح نہ دیں، آئین و قانون نے مریم صفدر کے والد کو جو سزا دی ہے تو تسلیم کریں۔ آئین و قانون نے مریم صفدر کے والد کو جو سزا دی ہے تو اسے تسلیم کریں۔ آئین و قانون کو اپنے تابع کرنے والوں کو پہلی دفعہ قانون کے تابع ہونا ناگوار گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ میں جو انکشافات ہوئے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں، مریم اور ان کے والد اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویو ہم نے نہیں چلوائے تھے۔ ٹی ٹیز پاپڑ والے کے اکائونٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا۔عید ملن پارٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک خاندان کی مانند ہے اور میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آپ سے ملنے کیلئے آئی ہوں اور آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جن لوگوں نے 70 سال تک قانون کو یرغمال بنا کر معیشت کا بیڑہ غرق کیا وہ قانون کے تابع ہو رہے ہیں، نئے پاکستان میں مریم کے پاپا اور ایک عام مجرم کو یکساں سہولیات میسر ہیں، پاکستان کے عوام مریم بی بی اور سازشی ٹولہ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، آپ نے عوام کے نام پر 31 ہزار ارب ڈالر قرض لیا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرام کیا، مریم کے پاپا کی پالیسیوں کی بدولت ڈسکہ کی ایکسپورٹ پچھلے 10 سالوں میں صفر ہوئی ہے، ہم ایکسپورٹ بڑھائیں گے۔ ڈان لیکس والے ٹولے نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی سلامتی خطرہ میں ہے، پاکستان کو خطرہ اس وقت تھا جب آپ نے راز فروخت کئے، جب آپ نے گلابی پگڑیاں تبدیل کیں، جب آپ نے منی لانڈرنگ کی، لندن میں محل بنائے اور لوٹ کھسوٹ کی پاداش میں آپ کے والد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ابھی آپ ضمانت پر ہیں اور آپ کو بھی جیل جانا ہے‘ آپ کے اپنے بھائی تو لندن میں ہیں وہ تو آپ کی بات سننے کیلئے تیار نہیں، آپ قوم کے نوجوانوں کو کیوں ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ہم ملک کے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں اور افواج پاکستان کے جوان ہر محاذ پر لڑ رہے ہیں اور عمران خان اپنے ہر سپاہی کی پشت پر کھڑے ہیں اور وہ آپ کو بجٹ فراہم کریں گے اور ہم اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں۔ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں دہشت گردی کی وجوہات تلاش کرنا ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اولڈ ایج ہوم مسکن میں مقیم بے سہارا لوگوں کے ساتھ عید منائی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دیرا سندا میں جلسے سے خطاب میںکہا ہے کہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والے لوگ نشان عبرت بن گئے ہیں اور استحصالی طاقتیں اپنے انجام کو پہنچ گئی ہیں۔ ہم تھانہ کچہری کے کلچر کو تبدیل کر رہے ہیں ہیں تھانہ کچہری کے ذریعے لوگوں کو یار غمال بنا کر سیاست کرنے کا زمانہ گزر چکا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت وہ قیادت ہے جس جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے صادق اور امین سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ہمارے دس ماہ کے دورے اقتدار میں بد سے بد ترین سیاسی مخالف بھی وزیراعظم عمران خان کرپشن کا الزام نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن