• news

کرکٹ فور گڈ ایکٹیویٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت‘بچوں کی حوصلہ افزائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے برسٹل میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئرز نے آئی سی سی کے زیر اہمتام کرکٹ فور گڈ ایکٹیویٹی میں حصہ لیا جس کا مقصد بچوں کی کھیلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، کرکٹرز فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی کرکٹ فور گڈ کی ایکٹیویٹی میں حصہ لیا۔پاکستانی کرکٹرز مقامی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، ان کو فیلڈنگ ڈرلز کرائیں اور ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ بچوں نے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ تصاویر بنائیں اور ان سے آٹوگراف لئے۔ایکٹیویٹی میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آارڈر بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ اس ایکٹیویٹی میں شرکت کرکے اچھا لگا، بچے سٹار پلیئرز کو اپنے درمیان دیکھ کر ان سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، امید ہے جلد ایسی ایکٹیویٹیز پاکستان میں ہوں گی۔اکیٹیویٹی میں شامل بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر اچھا لگا۔ ایک بچے نے کہا کہ بابر اعظم ان کے فیورٹ ہیں اور ان سے یٹنگ بھی سیکھی، ایک اور بچے نے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔زویا نام کی بچی کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے اس قدر بے تاب تھیں کہ رات سو بھی نہیں پائیں۔کرکٹ فور گڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ساتھ شراکت میں ایک سی ایس آرایکٹیویٹی ہے جس کا مقصد کرکٹ کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن