جہاں میچ دیکھنے جاتے ہیں پاکستان ٹیم جیت جاتی ہے: محمد عرفان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )محمد عرفان پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت بڑے فین ہیں اور وہ دبئی سے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے برسٹل آئے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں پاکستان ٹیم جیت جاتی ہے، یہی نہیں وہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے ہیں۔