• news

پردیسیوں کی واپسی شروع شہر کی رونقیں بحال ہونے لگیں

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پردیسیوں نے عید اپنے اہلخانہ کیساتھ گزارنے کے بعد لاہور واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ روز لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کا رش کم نظر آیا لیکن لاری اڈوں ، ریلوے سٹیشن ، ٹھوکر نیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، یتیم خانہ چوک میں مسافروں کا رش رہا جس سے لاہور کی رونقیں بحال ہونے کے آثار نظر آئے۔ایک مسافر نے نوائے وقت کو بتایا کہ چاند رات کو وہ چار گھنٹے تک نیازی اڈا پر بیٹھا رہا، شہر کے سارے لاری اڈے چیک کئے لیکن کہیں سے اسے خوشاب جانے کا ٹکٹ نہ مل سکا۔ رات 9 بجے سے وہ خوار ہوتا رہا اور صبح2 بجے گھر کو روانہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن