• news

ائیر چیف نے عید آپریشنل بیسز پر منائی، امیر بحر کا جنگی جہاز کا دورہ

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ، آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عیدالفطر ائیر فورس کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ آپریشنل بیسز پر منائی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے عملہ کے ساتھ بات چیت کی۔ ائیر چیف نے آزمائش کے وقت پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کے مادر وطن کے دفاع کیلئے عزم اور حوصلے کی زبردست تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے کہ اپنے گھروں سے دور فضائیہ کا عملہ عیدالفطر کا پرمسرت تہوار اپنے وطن کی سلامتی اور تحفظ کے لیے آپریشل ایریا میں منا رہا ہے۔ علاوہ ازیں امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا جہاز پر تعینات فیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارکباد اور ان کے بلند جذبہ کو سراہا ۔

ای پیپر-دی نیشن