• news

جھیل، سیف الملوک کے راستے کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

کاغان (این این آئی)سطح سمندر سے ساڑھے 10 ہزار فٹ بلند ایشیاء کی سب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک کے راستے کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے بتایا کہ سردی کے موسم میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل روڈ بند ہو جاتا ہے مطیع اللہ کے مطابق انہوں نے سرکاری اداروں کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت جھیل کے راستے سے تمام رکاوٹیں دور کرکے عید سے قبل ہی جھیل کو سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن