ملک میں خطرناک تبدیلی آئی، مہنگائی کا طوفان ہے: خورشید شاہ
سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خطرناک تبدیلی آئی ہے اور اب ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل ہیں، عید کے بعد مسائل سے متعلق بہت سی باتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خطرناک تبدیلی آئی ہے، عمران نے کہا سونامی لے کر آؤں گا، جو نام ہی خطرناک ہے، عمران اللہ سے اچھا مانگتا تو اچھا ملتا اب مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔