بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد، آئی سی سی نے دھونی کو فوج کی سپورٹ میں گلوز پہنے سے روکدیا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی اور ایم ایس دھونی کو بھارتی فوج کی سپورٹ میں گلوز پہننے سے روک دیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سپورٹس سامان پر کوئی بھی پیغام یا لوگو چسپاں نہیں کیا جا سکتا۔ ایم ایس دھونی کے وکٹ کیپنگ گلوز پرچسپاں لوگو قوانین کی خلاف وررزی ہے۔