• news

عید تعطیلات کے بعد سکھ یاتریوں کے 2 جتھوں کو ویزے جاری کرنے کے احکامات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کو عید الفطر کی تعطیلات کے فورا بعد سکھ یاتریوں کے دو جتھوںکو دس دس روز کے لئے ویزے جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، 14جون سے 6جولائی کے دوران سکھ یاتریوں کے دو جتھے 10-10روز کے لئے پاکستان آئیں گے، بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے حکام کو سکھ یاتریوں کے استقبال کے تیاریوںکی ہدایت کر دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسکھ یاتریوں کی بھارت سے آمد اور واپسی کے مواقع پر واہگہ ریلوے سٹیشن اور گردونواح کا علاقہ’’نو گو ایریا‘‘ قرار دے دیا جائے گا۔ اور داخلہ صرف اور صرف جاری کئے جانے والے خصوصی سیکورٹی پاسز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن