• news

گھریلو جھگڑے: مرید کے میں 4 بچوں کے باپ،عارفوالا کے 25 سالہ نوجوان کی خودکشی

شیخوپورہ + عارفوالا (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق مرید کے میں ایک 45 سالہ شخص سوہنی رحمانی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی چار بچوں کا باپ پرانی کمیٹی بازار محلہ جناح پارک مرید کے کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ عارفوالا میں عید کے موقع پر مبینہ طور پر والد سے جھگڑ کر 25 سالہ محمد احمد ولد عبدالغفور سکنہ چک 53 ای بی نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔ نوجوان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن