• news

سپریم کورٹ میں 15 جون، لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز15جون ، لاہو رہائیکورٹ میں یکم جولائی جبکہ ماتحت عدلیہ میں یکم اگست سے ہوگا۔ تعطیلات سپریم کورٹ میں 15جون سے 9ستمبر ، ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 7ستمبر جبکہ سول اور سیشن عدالتوں میں یکم اگست سے 31اگست تک ہوں گی۔دوران تعطیلات عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہیں ہو گی جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ڈیوٹی جج کریں گے۔ عدالتی اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔تعطیلات میںفوجداری، سول نوعیت کے صرف ارجنٹ کیسز، لڑائی جھگڑے، درخواست ضمانتوں اور حکم امتناعی کے کیسز کی سماعت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن