• news

پاکستان کی مالی امداد کا مقصد عوام کو زندگی کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے: چین

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی امدادقرضوں کا بحران نہیں بلکہ اس کی مدد سے ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو ہورہی ہے تا کہ عوام کو زندگی کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ جمعہ کو چین کے معروف میڈیا گروپ چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ چین اور امریکہ کے مابین تجارتی کشیدگی بڑھ رہی ہے، امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو اپنے اتحادیوں کے مابین تجارتی تنائو کے حوالے سے جذبات کو بھڑ کا رہے ہیں،ان پر دبائو ڈال رہے ہیں اور اس حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں،حال ہی میں آرکٹیک کونسل میں ہونے والے ایک اجلاس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چین اور روس اس خطے میں جارحانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ابھرنا آرکیٹکٹ کے ممالک پر قرضوں اور بدعنوانی کا دبائو بڑھائے گا جبکہ کچھ ممالک پر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے نام پر ان قرضوں کو قبول کرنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے آگے بڑھتے ہوئے چین کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا دم توڑ رہا ہے،مغربی ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو دیئے جانے والے قرضے کو شہد جبکہ چینی قرضوں کو بحران قرار دینا انتہائی غلط اقدام ہے،جس کی کوئی منطق نہیں بنتی،یہ موقف تعصب پر مبنی ہے،عالمی برادری جانتی ہے کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو، تعمیر و ترقی کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ختم کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن