• news

حافظ آباد ـ:گھریلو ناچاقی پر بیوی نے خاوندکو قتل کرکے خود کشی کر لی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گائوں کسوکی میں گھریلوناچاقی پر بیوی نے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ فائرنگ سے چار سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی حسن شاہ ولد فریاد شاہ کی قریبا 5/6سالہ قبل رابعہ بی بی سے شادی ہوئی جس کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔بیٹی کی پیدائش کے بعد دونوں میاں بیوی میں اختلافات شروع ہوگئے جس کے بعد سسرالیوں نے رابعہ بی بی کو گھر سے نکال دیا اور وہ اپنے میکے آگئی۔ عید کے روز علی حسن جب امام بارگاہ سے عید کی نماز پڑھ کر باہر نکلا تو اسکی بیوی رابعہ بی بی جوکہ برقعہ میں ملبوس تھی اور اپنے چار سالہ بیٹی کو اٹھائے ہوئے تھی ۔اس نے علی حسن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ بعدازاں رابعہ بی بی نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ۔ فائرنگ سے اسکی سالہ بیٹی بھی زخمی ہوگئی کوئٹہ میں باپ نے اپنے دو معصوم بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی واقعہ سے قبل ویڈیو پیغام بھی جار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ خلجی کالونی میں ایک شخص نے اپنے دو معصوم بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی اور واقعہ سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مشکل حالات سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ واقعہ کے بعد میرے والدین اور بھائیوں کو تنگ نہ کیا جائے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن