سرکاری فنڈز نجی بنکوں سے نکال کر سنٹرل اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریثری سنگل اکاونٹ2019 پالیسی کو فنانس بل2019کا حصہ بنایا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کروایا جائے گا اور یکم جولائی کے بعد سرکاری فندز جن کی مالیت کئی ہزار ارب روپے ہے ،نجی بینکوں سے نکال کر وفاقی حکومت کے سینٹرل اکاونٹ میں رکھے جائیں گے اور کسی وزارت ڈویڑن خود مختار یا نیم خود مختار ادارے کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ سرکاری فندز معینہ مدت گزرنے کے اپنے پاس رکھے اور جو وزارت اس قانون کی خلاف ورزی کرے گی تو اس کے سیکریٹری کو سزا بھگتنا پڑے گی اور انہیں بھاری جرمانے بھی ہوں گے اور ان کے خلاف نیب میں کیش فائل کئے جائیں گے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھمذاکرات میں سیاسی حکومت نے سخت مالیاتی نظم و ضبط لاگو کرنے اورایک سنگل ٹریثری اکاونٹ سے باہر رکھی گئی تمام رقوم کو مرحلہ وار واپس قومی خزانے میں لانے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔