• news

اہم مقدموںکی سماعت آج سے دوبارہ شروع، متعدد شخصیات کی گرفتاری کا امکان

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد نیب کے اہم مقدمات کی سماعت آج سے شروع ہو جائے گی۔ کئی اہم شخصیات کی گرفتاری عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف رہا ہوں گے یا سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ بڑی سیاسی شخصیات کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلے رواں ماہ سامنے آئیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 10 جون کو آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر فیصلہ کرے گی، 11 جون کو نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں 10 جون تک جواب طلب کر رکھا ہے، جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن