• news

تمام سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایممیں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب رہا

اسلام آباد(اے پی پی) سٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب رہا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عید پر اس سہولت سے استفادہ کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ عید کی تعطیلات اور بالخصوص چاند رات کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھا جائے اور درکار کیش مہیا رکھی جائے۔ ان ہدایات کی روشنی میں نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، یو بی ایل، اے پی ایل، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک سمیت تمام دیگر نجی بینکوں کے اے ٹی ایم فعال رہے اور کیش دستیاب رہی۔

ای پیپر-دی نیشن