عید: مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی جمع پونجی سے محروم
لاہور(نامہ نگار) عید، ٹرو اور مرو کے روز ڈاکوئوں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے ڈیفنس میں ؑثمان کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے مالیت،بادامی باغ میں نذر کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت،منا واںکے علاقے میںنوفل کے گھر سے4لاکھ68ہز ارروپے مالیت ،بر کی کے علاقے میںادریس اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ98ہزارروپے مالیت ،ما نگا منڈ ی کے علاقے میںریا ض اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ75ہزارروپے مالیت ،نیو انا ر کلی کے علاقے میں عر فا ن اوراس کی فیملی سے2لاکھ70ہزارروپے مالیت ،با غبا نپو ر ہ کے علا قہ میںقمراوراس کی فیملی سے1لا کھ 95ہزارروپے مالیت،گرین ٹاؤن میں عابد اور اس کی فیملی سے 95ہزار روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، ہیئرکے علاقے میںمقصو د سے2لا کھ 95ہزارروپے اورموبائل فون،ما ڈل ٹا ئو ن کیو بلا ک میں نعما ن سے ایک لا کھ 40ہزارروپے اورموبائل فون،اکبر ی گیٹ میںفر خ سے95ہزارروپے اورموبائل فون،بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں نا صر سے90 ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نے تھانہ سرور روڈ کینٹ کے علاقے سینٹ جونز پارک میں سجاد چوہان ایڈووکیٹ کے گھر سے 15لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق ملزمان گھر سے بچوں کے کھلونے تک اٹھا کر لے گئے۔ اہلخانہ عید منانے اپنے آبائی علاقے میلسی گئے ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی اہلکار گھر کی چھت پر سورہا تھا۔چوروں نے چو ہنگ،نو اں کو ٹ،ستو کتلہ، غا لب ما ر کیٹ ،شالیماراور ڈیفنس کے علاقوں سے6گاڑیاں جبکہ مصر ی شا ہ ،نشتر کا لو نی،کاہنہ، ریس کو رس، لوئرمال، راوی روڈ، نواں کوٹ ،نصیر آباد، کوٹ لکھپت، مانگامنڈی، شا ہدرہ، نیوانارکلی، باغبانپورہ، ملت پارک، مستی گیٹ، مصری شاہ اور رائے ونڈ کے علاقوں سے17 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔