• news

نیدرلینڈ میں سیاحوں کو مقامی فردسے ایک دن کی شادی کی اجازت

ایمسٹرڈ یم (این این آئی)نیدر لینڈکے شہر ایمسٹرڈیم گھومنے والے سیاح کسی مقامی فرد سے ایک دن کے لیے شادی کرسکیں گے اورشریک حیات کے ساتھ ڈیٹ پر جاکر اس شہر کی سیر کرسکیں گے۔اس انوکھے اقدام کا مقصد بہت زیادہ سیاحوں کی آمد سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت سالانہ اس شہر میں ایک کروڑ 90 لاکھ سیاح آرہے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں تین کروڑ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کی تعداد 10 لاکھ ہے، جو سیاحت کے فروغ سے زیادہ خوش نہیں۔اس مقصد کے لیے ان ٹورسٹ ایمسٹرڈیم نامی تحریک شروع کی گئی تاکہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو شہر میں مثبت چیزوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔اس تحریک کے مختلف اقدامات میں سے ایک ایمسٹرڈیم کے کسی رہائشی سے شادی بھی ہے، جس میں مقامی رہائشی کی سیاح سے روایتی تقریب میں شادی ہوگی، یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور عروسی ملبوسات وغیرہ۔اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا 'ہنی مون' شہر کے ان حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن