• news

کوٹ عبدالمالک: خاتون‘ اگوکی میں لڑکی بھائی کے ہاتھوں بے آبرو‘ حافظ آباد ڈسکہ اور قبولہ میں 3 بچوں سے زیادتی

فیروز والا + حافظ آباد + سیالکوٹ + ڈسکہ + قبولہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) کوٹ عبدالمالک میں اوباش نوجوان نے جواں سالہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ معراج پارک میں مدثر نامی نے جواں سالہ خاتون ع کو ورغلا کر اپنے مکان پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ میاں رحیماں میں اوباش نوجوان کی سات سالہ بچے سے مبینہ زیادتی‘ مقامی شخص کا سات سالہ بیٹا دکان سے جوس لینے کے لئے جا رہا تھا کہ اوباش نوجوان ولایت سے ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں اس نے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا ارتکاب کیا۔ سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا‘ اوباش نوجوان نے سگی بہن کو بے آبرو کر ڈالا۔ تھانہ اگوکی کے سیف الرحمنٰ نے اپنی سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسکا سگا بھائی سیف الرحمنٰ کئی ماہ سے اسے اپنی ہوش کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ روز ملزم اس سے زبردستی زیادتی کرنے لگا تو اس نے چیخیں ماریں تو اس کی والدہ اور سیف الرحمنٰ کی بیوی بیڈ روم میں داخل ہو گئیں تو ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیف الرحمنٰ کو گرفتار کر لیا۔ ڈسکہ میں اوباش نوجوان کی 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی‘ موبائل پر ویڈیو بنا کر 15 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے رہائشی کے 14 سالہ بیٹے کو ان کی دکان کا ملازم بلال چیمہ اپنے ساتھ دوست کی شادی پر لیکر گیا تو وہاں اس نے زیادتی کر کے موبائل پر ویڈیو بنا لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء قبولہ میں اوباش نوجوان نے کم سن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمات درج۔ گاؤں 17/KB کے رہائشی کسان کا 7 سالہ بیٹا گاؤں کے رہائشی ملزم علی حیدر کی ہمشیرہ کے پاس قرآن پاک پڑھتا تھا۔ گزشتہ روز 5 بجے شام ملزم کے گھر والے رشتہ داروں کو ملنے گئے ہوئے تھے ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔

ای پیپر-دی نیشن