• news

مودی نے عدلیہ، الیکشن کمشن اور میڈیا کو تباہ کردیا،معروف بھارتی وکیل

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے معروف وکیل رہنما پرشانت بھوشن نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندی مودی نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا سمیت ایسے تمام ادارے تباہ کردیے جن کا کام حقائق سامنے لانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین میں مودی پر عدم اعتماد سے متعلق مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ حکومتی کنٹرول کی وجہ سے بھارتی میڈیا جھوٹ اور نفرت کے پرچار کا آلہ بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن