ایران کیخلاف فوجی کارروائی کر سکتے ہیں، ٹرمپ: میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہونگے، خامنہ ای
واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے لیکن وہ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیں گے لیکن فوجی کارروائی سے زیادہ ایران سے بات چیت کو ترجیح دی جائے گی۔برطانوی چینل کو انٹرویو میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب وہ اقتدارمیں آئے تو ایران بہت تنازعات والا معاملہ تھا۔ایران دنیا کی نمبر ون دہشت گرد قوم تھا اور شاید اب بھی ہے، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ہمیشہ سے موجود ہے، لیکن فوجی کارروائی سے زیادہ ایران سے بات چیت کو ترجیح دی جائے گی۔ ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی پیشکش سے ایران کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ایران میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علی خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہاکہ امریکی صدر نے حال ہی میں کہا ہے کہ ایران موجودہ قیادت کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں لیکن اس سیاسی حربے سے ایرانی عہدیداروں اور ایرانی قوم کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو اس کی میزائل صلاحیتوں سے محروم نہیں کرسکے گا۔