عید پر حاثات: قصور کرک سمیت دیگر شہروں میں 15 جاں بحق، 13 افراد شدید زخمی
کرک، قصور، ساہیوال، پاکپتن، بھکر (نمائندگان نوائے وقت، نامہ نگار، این این آئی) مختلف شہروں میں ہونیوالے ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 15 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رکشے میں سوار افراد کرک سے بنوں جارہے تھے کہ زرخان کلہ کے مقام پر رکشہ کھائی میں گر گیا۔ اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آئے حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔قصور میں ملتان روڈ پھولنگر کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرک کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار محمد عاطف اور محمد علی نے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ساہیوال جی ٹی روڈ بائی پاس عارف موڑ پر موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں وہاڑی کا 26 سالہ طالب علم ناصر جاں بحق اس کا دوست قمر سعید شاہ زخمی ہو گیا جبکہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نیجہ میں 26 سالہ ریاض احمد اور 7 سالہ بچہ ابوبکر ہلاک ہو گیا جبکہ 9/11.L کے قریب موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں چک 94/6R کا مشتاق احمد 45 سالہ شدید زخمی ہوکر دم توڑ گیا جبکہ دیگر تین افراد ضمر احمد رخسانہ اور سدرہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں قمر سعید کی حالت نازک ہے۔ دریں اثناء پاکپتن میں تیز رفتار وین بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو ئے دیپالپور روڈ پر راکھ پل کے قریب تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ محمد عمران 20 سالہ محمد رضوان اور 25 سالہ صدام کے نام سے ہوئی متوفی صدات ضلع اوکاڑہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں کی شناختی نوید اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ جھنگ بھکر روڈ سرائے مہاجر جیسے والا کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم 2کزن جاں بحق 4افراد شدید زخمی۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کر دیا گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز سرائے مہاجر جیسے والا کے مقام پر دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دو کزن سردار محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زخمی سمیع اللہ ،طاہر خان ولد عبدالمنان و دیگر کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کر دیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔