• news

نعیم الحق کا وزرا کی طرف سے پولیس سکواڈ ساتھ لئے پھرنے کا نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے وی آئی پیز اور وزرا ہر جگہ پولیس سکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا وزرا ء پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، ایسے اقدام سے وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے،تھا، و ی آئی پی کلچر وزیراعظم کی ہدایات کے خلاف ہے، جنہیں شدید سیکیورٹی خطرات ہیں صرف انہیں پولیس سکواڈکی اجازت ہے، وی آئی پیز اوروزرا کی جانب سے یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن