• news

جی 20 اجلاس: گوگل، فیس بک جیسی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا نظام تشکیل دینے پر اتفاق

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’جی ٹوئنٹی‘ کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنر جاپانی شہر فوکوئوکا میں ملاقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج اس اجلاس کے پہلے روز شرکاء نے گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا ایک موثر نظام تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اقتصادی سطح پر تعاون بڑھانے اور ترقی کے لئے سرگرم تنظیم او ای سی ڈی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ ٹیکس کا کوئی باقاعدہ نظام تشکیل دیا جائے۔ جی ٹوئنٹی کے دو روزہ اجلاس میں عالمی اقتصادیات سمیت امریکہ اور چین کے مابین جاری تجارتی تنازعے پر بات چیت جاری ہے۔ اتوار کو اس اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن