• news

چیچہ وطنی‘قومی شاہراہ پر مائع گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

چیچہ وطنی(صباح نیوز) چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مائع گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر29 ٹن مائع گیس سے بھرا ٹینکرالٹ گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ریسکیو ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

ای پیپر-دی نیشن