• news

ہنزہ کے بلبل کسک پہاڑ میں دراڑیں ، سخت نگرانی جاری

ہنزہ (صباح نیوز)وادی ہنزہ کے گائوں شیشکٹ کے قریب لینڈسلائیڈنگ کاعمل رک گیا تاہم پہاڑمیں دراڑیں موجودہیں جس کی وجہ سے متاثرہ مقام کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔گذشتہ روزپہاڑ کا ایک حصہ عطاآباد جھیل میں گرگیاتھاجس کے باعث سیاحوں کی کشتیوں کو عطاآباد جھیل میں جانے سے روک دیا گیا تھا لیکن بعد میں کشتی سروس بحال کردی گئی تھی۔ہنزہ کے شیشکٹ گائوں کے قریب بلبل کسک پہاڑ سے لینڈسلایڈنگ کا عمل تھم گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرجی بی ڈی ایم ایشہزادحسین کے مطابق پہاڑمیں دراڑیں موجودہیں جس کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رات بھرمقامی رضاکار اور فوکس ٹیم پہاڑِی لینڈ سلایڈنگ کی نگرانی کرتی رہی،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سیشیشکٹ گائوں میں جھیل کے کنارے آبادافرادکوحفاظتی اقدامات کے تحت نکال لیاگیاتھااور اب سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے بتایاکہ لینڈ سلائیڈنگ رکنے کے بعد عطاآباد جھیل میں کشتی سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن