• news

کراچی‘دوران ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق میجر ثاقب سپرد خاک‘ شہری نے ڈکیت مار ڈالا

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق میجر ثاقب کو سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونیوالے میجر ثاقب کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ میجر ثاقب اقبال کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ مکمل کر کے مختلف زاویوں سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ثاقب اقبال اپنی موٹر سائیکل پر آکر بیٹھے تھے کہ مسلح شخص نے ان کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ثاقب اقبال نے مزاحمت کی اور مسلح فرد کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل گرنے کے باعث ثاقب اقبال اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔کراچی میں شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ،مرنے والے شخص کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔کراچی میں شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت امان اللہ کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ڈکیت ہے جو کہ لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ماراگیا۔مرنے والے کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل ملی ہے۔پولیس کے مطابق امان اللہ اس سے پہلے منگھوپیر میں منشیات فروشی اور نیوکراچی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کیاچکا تھا۔قریب ہی واقع کپڑے کی دکان میں تعینات سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ایک گولی چلنے کی آواز آئی اس کے بعد موٹرسائیکل پر سوار شخص نیچے گرگیا۔ گزشتہ دنوں میں حسن سکوائر پل اور ناظم آباد نمبر 2 پر بھی شہری کی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن